سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران پاکستان پر اچانک نازل نہیں ہوا، باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا جب قومیں جعلی اور فراڈئیے لیڈرز کے پیچھے چلنا شروع ہوجائیں تو عذاب بھی آتے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب قومیں جعلی اور فراڈئیے لیڈرز کے پیچھے چلنا شروع ہو جائیں تو عذاب بھی آتے ہیں۔ سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ عمران پاکستان پر اچانک نازل نہیں ہوا، باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا،معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کر دیا گیا،ان کاکہناتھا کہ 8ماہ سے اس تگ و دو میں ہیں کہ معیشت کو سنبھالا دیا جائے، مہنگائی سے جان چھڑا کر نواز شریف والے سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائے،شہباز شریف اور ہمارے دوسرے قائدین اسی کوشش میں ہیں، ہم مہنگائی، بجلی گیس کے بلوں سے جان چھڑائیں، پھر سیلاب آگیا،سیلاب کے باعث کروڑوں لوگ متاثر ہوئے،ملک میں کروڑوں لوگوں کے سر پر چھت نہیں،سندھ اور بلوچستان میں آج بھی پانی کھڑا ہے۔ لیگی رہنما نے کہاکہ جب قومیں جعلی اور فراڈئیے لیڈرز کے پیچھے چلنا شروع ہوجائیں تو عذاب بھی آتے ہیں، ہمیں بد نام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا،مسلم لیگ ن کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے۔ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف سے برطانوی اخبار نے معافی مانگی،برطانیہ کے عدالتی نظام سے شہبازشریف کو انصاف ملا۔خواجہ آصف نے کہاکہ رانا ثنا اللہ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،آج وہ کہاں ہے جو کہتا تھا کہ جان اللہ کو دینی ہے،عمران خان صبح و شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتاہے،اس کی اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے۔