کراچی(پی پی آ ئی) شہر قائد میں ایک اور بچی کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد چند ہفتوں کے دوران کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گلشن معمار افغان کیمپ پولیس چوکی کے قریب خالی مکان سے کمسن بچی کی لاش ملی جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیام اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق 6 سالہ حسینہ دختر موسیٰ مغرب کے وقت سے لاپتا تھی، ہر جگہ تلاش کیا لیکن ناکامی ہوئی تاہم بعد میں ایک گھر سے لاش برآمد ہو گئی، درندہ صفت ملزمان نے بچی کو خالی گھر میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور معلومات کے مطابق واقعہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کا معلوم ہوتا ہے تاہم ڈاکٹرز کے معائنے اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید معلومات حاصل ہوں گی۔پولیس نے جائے وقوع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد جمع کر کے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
Next Post
نوجوانوں کیلئے بلاسود، کم مارک اپ پر وزیراعظم قرضہ سکیم بحال
Tue Dec 13 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی) حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ سکیم کے دوبارہ اجرا کا اعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ […]
