خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے: محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ڈیلی میل اخبار نے وزیراعظم سے معافی مانگی، ڈیلی میل کے صحافی نے کہا مجھے گمراہ کیا گیا، گمراہ کرنے والا شخص شہزاد اکبر آج دبئی میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، یہ علی بابا چالیس چور کی کہانی ہے، اگر گھڑی چور کسی پارٹی کا چیئرمین ہو گا تو وہ ٹکٹس گھڑی چوروں اور قالین چوروں کو ہی دے گا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، یہ گھڑی چور، قالین چور اور موبائل فون چور بھی ہے، عمران خان جعل ساز بھی ہے، انہوں نے جعلی کاغذ تیار کئے، توشہ خانہ میں جمع کروائی گئیں رسیدیں جعلی نکل رہی ہیں، پوری قوم کو سمجھ آجانی چاہیے کہ خطرہ پاکستان کی قومی سلامتی کو نہیں تھا۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جھوٹے شخص کا چہرہ پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر اس جھوٹے اور مکار شخص کا دفاع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آنے والے وقت میں یہ شخص تحریک انصاف میں تمام گھڑی چوروں کو بھرتی کرے گا۔