اسلام آ باد/سری نگر (پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی سربراہی میں اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے کشمیردشمن اقداما ت کے بارے میں ایک یادداشت پیش کی۔کشمیر میڈیا کے مطابق وفد نے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے کو جو کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے،نام نہاد حلقہ بندیوں کے نام پرمتعصبانہ اقدامات اور زمینوں پر قبضے سمیت بھارتی سازشوں سے آگاہ کیا۔او آئی سی کے مہمان کو مذہبی اور سیاسی تنظیموں پرعائد پابندی اور سکولوں کی بندش سے ہزاروں طلبا کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کے خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔یوسف الدوبے نے کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔او آئی سی کا رابطہ گروپ تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے اور کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے جو او آئی سی کے ایجنڈے پرموجود ہے۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے وفد کو یقین دلایا کہ اس دورے کی مکمل رپورٹ تیار کرکے وزرائے خارجہ کی کونسل میں پیش کی جائے گی۔اوآئی سی میں سعودی عرب کے نمائندے ڈاکٹر صالح حمد، ترکی کے نمائندے مہمت میتن اور نائیجریا کے نمائندے ملاقات میں موجود تھے۔ وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمامحمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، ثنا اللہ ڈار، جاوید احمد بٹ اور نثار مرزا شامل تھے۔
Next Post
حیدرآباد سکھر موٹر وے پی ٹی آ ئی حکومت میں ہتمی طور پر منظور ہو چکا تھا اب 8 ماہ برباد کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت کام شروع کر رہی ہے:اسد عمر
Tue Dec 13 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے سندھ کے عوام کو حیدرآباد سکھر موٹر وے کی مبارک باد دیتے ہو ئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منصوبہ پی ٹی آ ئی کی حکومت میں ہتمی طور پر منظور ہو چکا تھا۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ای سی این ای سی […]