کراچی (پی پی آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل اظہروقاص کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل اظہروقاص کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کاازسرنوجائزہ لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقاجلاس میں سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظورکیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل کمشنر، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، پاکستان کرکٹ بوڈ کے سیکیورٹی نمائندگان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
Next Post
نومبر میں اکتوبر کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ مہنگے تیل اورزیادہ قیمتوں کے باعث چھوٹی گاڑیوں کی طلب بڑھی
Tue Dec 13 , 2022
کراچی (پی پی آئی)ماہ نومبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں کاروں کی فروخت میں 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔نومبر میں مجموعی طور پر مختلف کمپنیوں کی 18 ہزار […]
