لاہور(پی پی آ ئی)مارکیٹ میں آئے روز گندم کی قیمت بڑھنے سے روٹی اور نان کی قیمت میں 3 روپے تک اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار میں گندم کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے، گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1400 سے 1775 روپے ہو گیا ہے جبکہ فائن میدہ بوری 8500 سے 9500 ہو گئی ہے، روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔ اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے کا بک رہا ہے، نان اور روٹی مزید 2 سے 3 روپے مہنگی ہو گی۔
Next Post
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات کی تیاریوں سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن چھٹیوں پر چلے گئے۔میڈیا ذرا ئع کیمطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید 21 روز کی چھٹیوں پر امریکا چلے گئے۔ ذرائع کاکہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سیکرٹری عمر حمید کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔ذرائع کاکہناہے […]
