سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے، کراچی چوتھے نمبر پر آگیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر اور کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائیں مضر صحت اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت قرار دے دی گئی۔ کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے، لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز جبکہ لاہور کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 268 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ڈھاکہ کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈھاکہ کی فضا 335 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کلکتہ 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے تحت 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔