پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے: مسرت جمشید

لاہور(پی پی آئی) ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تجربے کا پروپیگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی۔مسرت جمشید چیمہ نے سانحہ اے پی ایس پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سانحہ ایے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، اس دن کے زخم آج بھی تازہ ہیں، اساتذہ اور بچوں کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلایا جا سکتا، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور کسی صورت ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔