کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شادی کے بعد ملالہ کا اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان کا پہلا دورہ ملالہ نے اپنے دورے میں حکومتی شخصیات سمیت پاکستان وومن کرکٹ ٹیم سے بھی ملاقات کی

لاہور(پی پی آ ئی)نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ پاکستان پہنچیں۔اپنے دورے کے دوران ملالہ نے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا۔ اسی دوران ملالہ نے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی اور ہائی اسکولزمیں سائنس اور میتھس کے اساتذہ کی کمی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔پاکستان میں اپنے دورے کے دوران ملالہ نے لاہور میں ڈیجیٹل میڈیا، انفلوئنسرز، ویڈیو کانٹینڈ میکرز سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملالہ نے پاکستان میں تعلیم کی بہتری۔ تعلیم مستقبل اورحال کو جاننے کی کوشش کی۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ لاہور کے شاہی قلعے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور ان مقامات پر تصاویر بھی لیں۔نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اسی برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دیکھا۔ بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے درخواست کی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی رقم کو بڑھایا جائے۔ ملالہ نے ملالہ فنڈ کے ذریعے ملالہ فنڈ کے ذریعے ملالہ نے اپنے آخری دورے میں 154 ملین پاکستانی روپے کی امداد کا بھی اعلان کردیا۔