اسلام آباد (پی پی آئی) سینیٹ اجلاس میں کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری سے اعلیٰ عہدیداران اور وی وی آئی پی شخصیات کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا، ان افراد میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایا کہ 14 شخصیات کو بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں جن میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیف الیکشن کمشنر بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان اور سیکریٹری داخلہ کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ہے۔
Next Post
کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی سرکاری نرخ 170روپے سے بڑھا کر 180 روپے مقرر، 200روپے لٹر فروخت کا خدشہ
Fri Dec 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کمشنر کراچی نے دودھ فروشوں کے ساتھ اجلاس میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کی بات ایک بار پھر مانتے ہوئے دودھ کے سرکاری نرخ 170روپے سے بڑھا کر 180 روپے کردیے ہیں حالانکہ شہر میں دودھ پہلے ہی180 […]