کراچی (پی پی آئی)ڈاک کی ڈیلیوری کے نظام میں مزید بہتری کے لیے 31 دسمبر 2022تک ملک کے تمام ڈاکخانوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نیزپوسٹ مینوں میں موٹرسائیکلز بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے عوام کو پوسٹ آفیسز کی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے سابقہ دور حکومت میں بند کیے گئے ڈاکخانوں کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ ڈاک کے نظام میں جدت لانے کے لیے ملک بھر کے 150سے زائد پوسٹ آفسز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیاہے جبکہ31 دسمبر 2022تک ملک کے تمام ڈاکخانوں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا جائے گا۔
Next Post
رانا ندیم سلیم سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
Fri Dec 16 , 2022
شاہ پور چاکر(پی پی آئی) راجپوت نظریاتی سنگت کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی کے رہنما راؤ مقصود علی،بلدیہ شاہ پور چاکر کے سابق وائس چئیرمین راؤ خاور علی، شاہ پور چاکرپریس کلب کے سابق صدر راؤ شبیر احمد،راؤ لیاقت علی و دیگر نے اظہار افسوس […]