لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے لاہورکیلئے پہلے مرحلے میں ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے لاہور کے لیے پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ نے نئی بسوں میں خواتین، خصوصی اور نابینا افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اسپیشل اور نابینا افراد کے لیے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی۔انہوں نے لاہور میں نئے بس اسٹاپ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کر نئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے، عوام کی سہولت کے لیے لاہور میں 200 نئے بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔ لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیوٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔
Next Post
چلاس شہر میں جاری تین روز ہ تبلیغی اجتماع اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر تبلیغی اجتماع کے اختتامی روز شیعہ علماکونسل پاکستان کے وفد کی اجتماع میں شرکت
Sun Dec 18 , 2022
چلاس(پی پی آ ئی) چلاس شہر میں جاری تین روز ہ روح پرور تبلیغی اجتماع اتوار کے روز اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں گلگت بلتستان چترال،کوہستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔شرکااجتماع اسلام کی سر بلندی،عالم انسانیت کی ہدایت،امن و محبت،ملکی سلامتی،گناہوں کی معافی کے لئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی۔اس موقع […]