جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کے حکم پر جمعہ کو اسمبلی تحلیل ہو گی: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

پشاور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہو گی، حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔اپنے ایک بیان میں اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس سوائے الیکشن کے کوئی چارہ نہیں، اگر موجودہ حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا، الیکشن کمیشن جتنی بھی دھاندلی کر لے فتح پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے الیکشن میں تمام صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، ملکی معیشت صرف نئے انتخابات سے ہی مستحکم ہو گی، ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کی حکومت ہے، پہلے چور ایک ایک کر کے ملک لوٹتے تھے اب سب مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔