جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کے پی کے زمان پارک کے بجائیاپنا وقت صوبے میں گزاریں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد/پشاور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لکی مروت پولیس تھانے میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کااظہا کرتے ہو ئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، صوبائی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ را ناثنا اللہ نے تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ سی ایم امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں، اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔فتنہ کا آلہ کار بننے کے بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہو رہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہوگا؟۔عوام کی حفاظت، پولیس کی استعداد میں اضافے کے لئے وفاق کے پی کے حکومت کو ہر ممکن مدد،تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔