جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم کی لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اورعوام کے کھلے دشمن ہیں، عوام پولیس کی دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیوں پرسلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم کی ڈھال بننے والے ہمارے ہیرو ہیں، دہشت گردوں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں، سب کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دوسری جا نب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ عارف علوی نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیباقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔