پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ پر سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب

لاہور(پی پی آ ئی) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹم نے سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب کرلی، کاؤنٹر ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں قائم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹم نے سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب کرلی۔کسٹم کی جانب سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب کی گئی ہے، کسٹم کاؤنٹر کے قیام کی اجازت کے لیے مراسلہ اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز نے ایئرپورٹ مینیجر کو ارسال کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسٹم حکام اسکینرز کے ساتھ لاؤنج میں سامان چیک کرنا چاہتے ہیں، خلاف قانون ہونے کی صورت میں سامان کی ضبطگی بھی اسی کاؤنٹر پر ہو۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ سرچ کیبن مختص کیا جائے۔