ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کامل علی آغا پارٹی رکنیت سے محروم،انضباطی کارروائی کیلئے ق لیگ کا الیکشن کمیشن کو مکتوب

اسلام آباد (پی پی آئی) چودھری شجاعت حسین کے خلاف قرار داد منظور کرنے پر کامل علی آغا کی پاکستان مسلم لیگ (ق) سے بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی، کامل علی آغا کو مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔ 28 جولائی 2022 کو مسلم لیگ (ق) ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کامل علی آغا سے وضاحت طلب کی گئی، 4 اگست کو ایک نوٹس جاری کیا گیا مگر پھر بھی وضاحت پیش نہ کی جا سکی جس پر کامل علی آغا کی پارٹی سے بنیادی رکنیت خارج کر دی گئی۔کہا گیا ہے کہ کامل علی آغا نے سینیٹ سمیت پارٹی رکنیت کی وجہ سے جو عہدے حاصل کئے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پی پی آئی کے مطابق فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کر دی گئی۔