آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ اور ہنر کے مقابلے میں پاکستان سے آئی ٹی برآمدات کافی کم ہیں، آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اجلاس ہوا، جس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت استعداد ہے، آئی ٹی کے شعبے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ اور ہنر کے مقابلیمیں پاکستان سے آئی ٹی برآمدات کافی کم ہیں، آئی ٹی برٓمدات بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزرااور افسران آئی ٹی برآمد کنندگان سے تفصیلی ملاقات کریں، برآمد کنندگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر
حل کئے جائیں۔

Next Post

حیدرآباد میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، ایک دہشتگرد گرفتار

Fri Dec 23 , 2022
حید ر آباد(پی پی آئی) کوٹری پولیس نے کارروائی کرکے حیدرآباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔کوٹری پولیس کے مطابق بیراج کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی شناخت زاہد مشتاق کینام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد کے قبضے […]