بلاول اپنے تمام دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، قمر زمان کائرہ عمران نفرت اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، انتہاپسندی کا رویہ بہت خطرناک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت قربانیاں دیں، شہدا پر فخر ، قوم سلام پیش کرتی ہے

اسلام آباد (پی پی آئی)مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، نفرت اور انتہاپسندی کا رویہ بہت خطرناک ہے،عمران خان کے بلاول بھٹو کے دوروں سے متعلق بیان پر افسوس ہوا،بلاول بھٹو اپنے تمام بیرون ملک دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں،ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، قوم سلام پیش کرتی ہے،ان کاکہناتھا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سے سر اٹھا رہے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق مشیر امور کشمیر نے کہاکہ عمران خان کی حکومت میں پاکستان کے خارجہ تعلقات متاثر ہوئے، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، فعال سفارتکاری سے ہم نے پھر سے خارجہ تعلقات مضبوط کئے،ان کاکہناتھا کہ مودی اور اس کے ساتھیوں کا انتہا پسندانہ رویہ قابل مذمت ہے،وزیراعظم، وزیرخارجہ عالمی سطح پر ملکی سفارتکاری کی بہتری کیلئے محنت کررہے ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں سے آئی ایم ایف کی گرے لسٹ سے نکلے۔

Next Post

مضاربہ کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

Mon Dec 26 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مضاربہ کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق ہائیکورٹ میں مضاربہ کیس میں نامزدملزم کی ضمانت بعداز گرفتاری پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ نیب رپورٹ کے مطابق تو مضاربہ کا […]