مضاربہ کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مضاربہ کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق ہائیکورٹ میں مضاربہ کیس میں نامزدملزم کی ضمانت بعداز گرفتاری پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ نیب رپورٹ کے مطابق تو مضاربہ کا ریفرنس نمبر چھ واپس ہوگیاہے،چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس واپس ہونے پر آپکی حد تک بات ختم ہوگئی، کیا اس درخواست گزار سے متعلق عدالت نے کوئی آرڈر جاری نہیں کیا؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے کہا تھا کیس کسی اور فورم کو بھیجیں، چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ کیس کسی اور کو بھیجیں، یہ تو قانون کا کام ہے،کورٹ کا ایڈوائس کرنا غلط ہے کہ معاملہ کس کو بھیجا جائے۔چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ درخواست گزار کسی اور کیس میں تو ملزم نامزد نہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہاکہ ملزم اس کیس کے علا و ہ کسی کسی میں نامزد نہیں ہے، چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے کہاکہ پھر آپکا تو مسئلہ ہی ختم ہوگیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی،عدالت نے نامزد ملزم عبداللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

Next Post

معروف اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش نام "امیلی اسلا" تجویز، انسٹاگرام پر تصویر بھی شئیر

Mon Dec 26 , 2022
کراچی(پی پی آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ارمینہ خان […]