کراچی میں بلدیاتی الیکشن 7ویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان

کراچی(پی پی آئی) کراچی میں بلدیاتی الیکشن ساتویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔ جس کے بعد سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 76 نئی یونین کونسلز بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تمام تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی تقرری یا تبادلہ نہیں ہوسکتا۔

Next Post

وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے: شیخ رشید ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا، آئندہ 10 روز میں اہم فیصلے ہو جائیں گے

Tue Dec 27 , 2022
راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے، اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا، ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، 10 روز […]