اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کی وجہ سے 18کروڑ کرپشن زرداری کا توشہ خانہ کیس واپس ہوگیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈاکو راج نے جو نیب ترامیم کی ہے اسکے تحت 50 کروڑ سے کم کرپشن کیس کو احتساب عدالت سن نہیں سکتی لحاظہ 18 کروڑ کرپشن زرداری کا توشہ خانہ کیس واپس ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ این آ را او 2جس سے زرداری، شہباز،نواز مستفید ہورہے ہے۔ ترامیم کیخلاف درخواست اعلی عدلیہ میں زیر سماعت ہے لیکن ڈاکو آزاد ہوتے جا رہے ہے۔ایک اور ٹو ئٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ پولنگ ڈے سے چند دن قبل اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گے۔ وفاقی حکومت ن لیگ ہر الیکشن سے بھاگ رہی ہے شکست کے خوف سے کانپیں ٹانگ رہی ہے۔