اسلام آباد (پی پی آئی)اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی ارکان نے بدھ کو قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کر دیا،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کل خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں بھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی ارکان نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی عدم دستیابی کے باعث قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا،عمران خان نے کل خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں ارکان سے خطاب بھی کرنا تھا۔
Next Post
بھارت میں 2مسلم بستیوں کے نام پھرتبدیل
Tue Dec 27 , 2022
مقبوضہ کشمیر میں بھی اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے پر غور لکھنو/سری نگر (پی پی آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کی 2مسلم بستیوں کے نام تبدیل کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی اسلام آباد کا نام تبدیل […]
