بھارت میں 2مسلم بستیوں کے نام پھرتبدیل

مقبوضہ کشمیر میں بھی اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے پر غور
لکھنو/سری نگر (پی پی آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کی 2مسلم بستیوں کے نام تبدیل کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ بھارت کے مسلم میڈیا کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے دو جگہوں کے نام تبدیل کرنیپر رضامندی ظاہر کی جس کے مطابق ضلع گور کھپور میں میونسپل کونسل مندیرا بازار کا نام چوری،چورا اور ضلع دیوریا کے تیلیہ افغان گاؤں کا نام تیلیہ شکلا کرنے کیلئے این او سی جاری کئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ ایجنسیوں کیساتھ مشاورت کے بعد ناموں کی تبدیلی پر غور کیا، وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک اور سروے آف انڈیا کی رضا مندی کے بعد ہی کسی بھی جگہ کا نام تبدیل کرنے کیلئے این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

Next Post

پاکستانی شہریوں کوا سپین میں غیرقانونی داخل کرانے والا گینگ گرفتار

Tue Dec 27 , 2022
میڈرڈ(پی پی آئی) پاکستانی شہریوں کوا سپین میں غیرقانونی داخل کرانے والا گینگ پکڑ لیاگیا۔ ہسپانوی پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے اس گینگ کے ملزمان بوسنیا کے راستے پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر اسپین لیجاتے تھے اور ان سے اس کام کے عوض پیسے لیتے تھے۔ہسپانوی وزارت داخلہ […]