پاکستانی شہریوں کوا سپین میں غیرقانونی داخل کرانے والا گینگ گرفتار

میڈرڈ(پی پی آئی) پاکستانی شہریوں کوا سپین میں غیرقانونی داخل کرانے والا گینگ پکڑ لیاگیا۔ ہسپانوی پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے اس گینگ کے ملزمان بوسنیا کے راستے پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر اسپین لیجاتے تھے اور ان سے اس کام کے عوض پیسے لیتے تھے۔ہسپانوی وزارت داخلہ کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ ایک منظم گینگ تھا جو پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر سپین لیجانے کے عوض 12ہزار یورو (تقریباً 28لاکھ 86ہزار روپے) سے 20ہزار یورو (تقریباً 48لاکھ روپے) لیتا تھا۔ ملزمان پاکستان سے لوگوں کو بوسنیا لے جاتے اور وہاں انہیں رہائش مہیا کرتے۔ وہاں سے وہ انہیں ریسٹورنٹ اور سپرمارکیٹ کے عارضی ورکرز کے طور پرا سپین منتقل کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان سے 8موبائل فونز، کمپیوٹر اور متعدد دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔

Next Post

وسائل سے مالامال مسلم ممالک پاکستان کو

Tue Dec 27 , 2022
آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ سے بچائیں: محمد انور پٹنی کراچی(پی پی آئی) پٹنی مسلم یوتھ لیگ کے صدر محمد انور پٹنی نے کہا ہے کہ وسائل سے مالامال مسلم ممالک پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے استعماری معاشی اداروں کی بلیک میلنگ سے بچائیں، عالم اسلام مظلوم کشمیریوں […]