وسائل سے مالامال مسلم ممالک پاکستان کو

آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ سے بچائیں: محمد انور پٹنی
کراچی(پی پی آئی) پٹنی مسلم یوتھ لیگ کے صدر محمد انور پٹنی نے کہا ہے کہ وسائل سے مالامال مسلم ممالک پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے استعماری معاشی اداروں کی بلیک میلنگ سے بچائیں، عالم اسلام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ختم کرے۔ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کو یکساں ترجیح دی جائے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مفادات کیلئے قومی مفادات کو داؤ پر نہ لگائیں اور ایسے بیانیے اختیار نہ کریں جس سے دشمن کو تقویت حاصل ہوجو پہلے دن سے پاکستان کے وجود کے درپے ہے۔

Next Post

کراچی میں چپاتی، نان اور پراٹھہ کی قیمتوں میں اضافہ

Tue Dec 27 , 2022
قیمتوں میں از خود اضافہ مہنگائی بم کے مترادف،حلوہ پوری بھی مہنگی چینی، گھی اور اب چپاتی، روٹی بھی مہنگی، حکومت کی رٹ برائے نام کراچی (پی پی آئی)کراچی میں تندرو مالکان نے آٹا مہنگا ہونے کا جاز بنا کر چپاتی، نان اور پراٹھہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے […]