اسلام آاد(پی پی آ ئی)) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، چین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم ان کے حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوگی، یہ کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
Next Post
قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موخر
Fri Dec 30 , 2022
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیرکی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جو کہ 02تا05جنوری 2023 انعقاد پزیر ہونا تھا اب 23تا 26جنوری 2023ء کمیٹی رُوم بلاک نمبر04 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق ترمیمی پروگرام کے مطابق اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ و مواصلات(شاہرات)23,24جنوری2023ء بوقت 10:00بجے دن تا04:30بجے شام، بورڈ […]