شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ پاکستان اور ملائیشیا کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، دونوں وزرا اعظم کا پاکستان اور ملائشیا کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جینیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور اکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا جس پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔’

Next Post

کراچی،الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم

Tue Jan 3 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔سندھ حکومت نے کراچی شرقی، کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کو تا حکم ثانی ہٹانے کا حکم دے دے ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کو بھی ہٹایا جائے […]