باجوڑ(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے نواحی علاقے باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ذرا ئع کے مطابق واقعہ قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے میں واقع خار عید گاہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق جب کہ دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو ضروری کارروائی اور زحمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو پیش ہونے کی آخری مہلت
Tue Jan 3 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو آخری موقع دیدیا،ممبراکرام اللہ خان نے کہاکہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔ذرا ئع کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن […]
