اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو آخری موقع دیدیا،ممبراکرام اللہ خان نے کہاکہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔ذرا ئع کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،ممبر نثاردرانی کی زیرصدارت4 رکنی کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو آخری موقع دیدیا۔وکیل انور منصور نے کہاکہ آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دوں گا،الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ کسی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا،ممبر نثار درانی نے کہاکہ عمران خان، فوادچودھری کو پہلے بھی توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔وکیل علی محمد بخاری نے کہاکہ وارنٹ جاری نہ کریں، پیشی کا نوٹس دے دیں،ممبراکرام اللہ خان نے کہاکہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے،الیکشن کمیشن نے فریقین کو 17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت17 جنوری تک ملتوی کردی۔
Next Post
ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی، شیخ رشید
Tue Jan 3 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ منی […]