راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے، ایف بی آر ٹیکس کولیکشن میں 225 ارب روپے کی کمی ہوئی، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، ان کی سوئی عمران خان کو لگی گولیاں 3 تھیں یا 4 پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے، لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔شیخ رشید نے8 ماہ میں حکومت کی کارکردگی کے 10نکات بھی پیش کر دئے انہوں نے لکھا کہ،معیشت تباہی کے دہانے پر،مہنگائی عروج پر،دہشتگردی دوبارہ شروع،سرحدیں غیر محفوظ،امنِ عامہ بد ترین،قومی خود مختاری زوال پزیر،صنعتی پیداوار کم ترین،بیروزگاری عروج پر، سیاسی غیر یقینی،علیحدگی پسند عناصر پھر فعال ہو گئی ہیں۔
Next Post
ملائیشین وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
Tue Jan 3 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت ملائیشیا کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب نے قبول کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملائیشیا کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، […]