پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہا ئی تباہ کن اثرات کا حامل ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کو ئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں، اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک ٹو ئٹ پر درجنوں پرچے ہونا معمول کے مطابق کاروبارنہیں ہے جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

Next Post

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منائیں گے

Wed Jan 4 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل آج یو م حق خود ارادیت اپنی جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی […]