مریم نواز نے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

لندن /لاہور(پی پی آ ئی) مریم نواز شریف نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر تمام پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اہم فیصلے کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، مریم نواز کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد کا ووٹ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیدئیے

Wed Jan 4 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔عمران […]