پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبریں بے بنیاد

اسلام آباد (پی پی آئی) قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد بتایاہے۔پی پی آئی کے مطابق این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، نئے کورونا ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ رپورٹ شدہ ایکس بی بی کیسز اومی کرون کا پرانا ویرینٹ ہے، ملک میں اومی کرون ایکس بی بی کے29کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز بی ایف سیون نہیں ہیں۔

Next Post

معروف اداکاراؤں اور ماڈلز کے کردار کشی کے معاملے پرآرٹسٹ برہم زارا نور عباسی،منیب بٹ،منشا پاشا نے الزامات لگانے والے کو آڑے ہاتھوں لیا

Tue Jan 3 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز کے کردار کشی کے معاملے پر اب اداکارہ زارا نور عباسی اور اداکار منیب بٹ بھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سامنے آگئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اپ […]