کراچی (پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز کے کردار کشی کے معاملے پر اب اداکارہ زارا نور عباسی اور اداکار منیب بٹ بھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سامنے آگئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اداکارہ زارا نور عباسی کا کہنا ہے کہ” آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ایک دن کوئی بھی اْٹھے اور کسی بھی خاتون کو کسی بھی مرد یا کسی مرد کو کسی خاتون کے نام کے ساتھ جوڑ دے۔ اداکارہ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ خاموش رہے گی کیونکہ آپ اسے اس کی ملازمت کے باعث بدنام کرسکتے ہیں اور آپ کسی بھی قابل احترام شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ کی ہر بکواس کو بھی احترام کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ احتساب سب کے لئے ہے اور ہر اس شخص سے سوال ہوگا جو بغیر کسی ثبوت و شواہد کے کسی بھی مرد یا خاتون پر کوئی بھی الزام عائد کرئے گا”۔دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے بھی یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے الزامات عائد کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ “90ویں کی دہائی کی گندی اور عیبدار سیاست ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جب جعلی اور چھوٹ پر مبنی الزامات عائد کئے جارہے ہیں، ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ میں ان الزامات کی سختی سے مذمت کرتا اور بحثیت اداکار ہم کمزور نہیں ہیں، اور میں اپنی خواتین ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کھڑا ہوں۔اداکارہ منشا پاشا بھی اپنی ساتھی اداکاروں کے حق میں بول پڑیں، انہون نے کہا کہ ” خواتین کو چاہئے اپنے شعبے میں اعلیٰ مقام پر ہوں، آزاد، بے باک اور بے خوف ہوں تب بھی کم ظرف مردوں کے لئے آسان ہدف ہیں۔ یقینی طور پر یہ سب سے زیادہ بزدلانہ اقدام ہے جو کوئی بھی کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، اس شخص نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا اور ان پر عریانی کے الزامات عائد کئے ہیں۔جس کے بعد کبری خان،سجل علی، مہوش حیات اور ماہرہ خان نے سخت ردعمل کااِظہار کیا۔
Next Post
ہم جنس پرست خواتین پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری
Tue Jan 3 , 2023
کراچی(پی پی آئی) خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم” بھیتر ” کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی فلم “بھیتر: اے لو سٹوری” کے ہدایتکار مظہر معین ہیں جبکہ اسے ماہر کمال نے تحریری شکل دی ہے۔خواتین کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں جویریہ عباسی، منال صدیقی، […]