کراچی(پی پی آئی) خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم” بھیتر ” کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی فلم “بھیتر: اے لو سٹوری” کے ہدایتکار مظہر معین ہیں جبکہ اسے ماہر کمال نے تحریری شکل دی ہے۔خواتین کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں جویریہ عباسی، منال صدیقی، زوہیب بخش اور عثمان چودھری شامل ہیں۔فلم کا مرکزی کردار بھیتر نامی ایک ہندو عورت ہے جس کی اپنی ہم جنس عورتوں میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔مختصر سے ٹیزر میں 2 عورتوں کے درمیان محبت کے منظر کو نہایت بے باکی کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو فلم کو ریلیز سے قبل ہی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
Next Post
محتسب پنجاب کی ہدایت پرناجائز قابضین سے 101ملین روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
Tue Jan 3 , 2023
لاہور (پی پی آئی)محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے 70ایکڑ 4کنال اور 4مرلے سرکاری اراضی واگزار کروا لی،واگذار کروائی گئی اراضی کی کل مارکیٹ ویلیو 101ملین روپے ہے۔پی پی آئی کے مطابق محتسب آفس کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی […]
