لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے عوام کی درخواست پر جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جام پور کے دورے کی دعوت دی۔حسنین بہادر دریشک نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات اور عوام کی درخواست پر جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع بننے سے جام پور میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ملاقات کے دوران صوبائی مشیر عامر سعید راں بھی موجود تھے۔
Next Post
پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کرکے عدم استحکام چاہتی ہے:احسن اقبال
Tue Jan 3 , 2023
سابق حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو بحران کی طرف دھکیلا: بلیغ الرحمٰن گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو لاہور(پی پی آئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی […]
