ملک بھر میں کو رو نا وا ئرس کے مزید، 23 کیسز رپورٹ، 22 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 23 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 23افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.59 فیصد رہی ہے،مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

باغ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 6 مسافرجاں بحق

Fri Jan 6 , 2023
مظفر آ باد(پی پی آ ئی) باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا، مسافر بس راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن […]