باغ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 6 مسافرجاں بحق

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا، مسافر بس راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دہیرکوٹ اور مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Next Post

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج بدستور اجری، اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز بند

Fri Jan 6 , 2023
لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ حد نگاہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم […]