لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ حد نگاہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ، لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔دوسری جانب جی ٹی روڈ کومتعدد مقامات اور رنگ روڈ کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
Next Post
حکمران اپنے فارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں: شیخ رشید عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا،ورنہ اپنے ممبران اسمبلی سے نکال لے گا
Fri Jan 6 , 2023
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا،ورنہ اپنے ممبران کو اسمبلی سے نکال لے گا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا […]
