حکمران اپنے فارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں: شیخ رشید عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا،ورنہ اپنے ممبران اسمبلی سے نکال لے گا

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا،ورنہ اپنے ممبران کو اسمبلی سے نکال لے گا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنیوامیں سیلاب زدگان کی امدادکی بجائے شریف بردران اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کریں گے،9جنوری سے کاونٹ ڈاون شروع اوراپریل میں ختم ہوجائے گا۔ شیخ رشید نے پیپلز پا رٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ جنھوں نے فالودے اور پاپڑوالوں کے نا م سے لوٹااب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں، وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ کے بیانات جلتی پرتیل ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑگیاہے،سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اوراورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دیگی، حکمران اپنے فارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں۔

Next Post

لکی مروت،تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پرمسلح افراد کا حملہ، کانسٹیبل شہید

Fri Jan 6 , 2023
لکی مروت (پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈویڑن بنوں کے ضلع لکی مروت میں جمعہ کی صبح تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر نامعلوم […]