ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کر دی ہے، 5 کلو کے ٹن پر 50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔پریمیئم برانڈ گھی کا 1 کلو پاؤچ اب 512 روپے فی کلو کے بجائے 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا جبکہ 5 کلو والا ٹن 2580 کے بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Next Post

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Fri Jan 6 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیا۔تحریری حکم نامے کیمطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے آگاہ کیا، اب تک41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے […]