آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے:سعید احمدبیگ

کراچی(پی پی آئی)پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کرداراداکرتی ہے بلکہ یہ کہاجائے کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ جس ریڑھ کی ہڈی پر پورابدن کھڑاہوتاہے حکمران اسی کو توڑنے کے درپے ہیں،حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور تاجروں کو کاروبار کرنے کی کھلی چھوٹ دینی چاہئے تاکہ ملکی ترقی کا پہیہ چلتارہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے جس کے باعث غریب خودکشی پر مجبورہور ہے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر کہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح مہنگائی اور بے روزگاری روزبروز بڑھ رہی ہے اس سے لگتاہے کہ موجودہ حکمران مزید رہے تو عوام کے تن پر کپڑابھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر صفائی ستھرائی کے کاموں پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ تاحال بعض مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، سیوریج کا گندہ پانی بہہ رہاہے، کیچڑ کے تالاب بن چکے ہیں،ابھی تک صفائی ستھرائی کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔