کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانگھڑ میں ہندو خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

سانگھڑ(پی پی آئی)سانگھڑ میں گزشتہ دنوں قتل کی جانے والی ہندو خاتون دیا بھیل کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دس روز پہلے 45سالہ دیا بھیل کو بے دردی قتل کیا گیا تھا، جس کے قاتل پکڑے گئے، لاش مقتولہ کے گھر سے آدھا کلو میٹر دور ملی تھی۔پی پی آئی کے مطابق شریمتی دیا بھیل کے قتل کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈہ کیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔سندھ کے ضلع سانگھڑ میں خاتون کے لرزہ خیز قتل پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا تھا جبکہ ڈی ایس پی کی قیادت میں جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی۔مقتولہ دیا بھیل کی 14 سالہ بیٹی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اماں نے مجھے کہا کہ تم اب گھر میں رکو میں باقی گھاس لے کر آتی ہوں، یہ کہہ کر وہ چلی گئیں لیکن پھر لوٹ کر نہیں آئی۔