آئی ایم ایف حکومت سے گیس، تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے کہے گا، شوکت ترین

لاہور(پی پی آئی) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے معاشی مدد کے لئے حکومت کو آئی ایم ایف کو قائل کرنا ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے حکومت وعدے پورے کرے، حکومت کی ریکوری 10 فیصد تک گر گئی۔ آئی ایم ایف حکومت سے گیس، تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے کہے گا۔اس سے قبل شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اسحاق ڈار معیشت بچانے کیلئے قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔شوکت ترین نے سوال کیا کہ بتائیں 9 ماہ میں وزرائکے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ امپورٹڈ حکومت کی منفی پالیسیوں نے عوام پر بے مثال مہنگائی کو مسلط کیا۔

Next Post

25 موٹر سائیکل سوار پاکستان سے سعودی عرب روانہ

Sat Jan 7 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور سے 25 موٹر سائیکل سوار نواجوان سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل پاکستانی نوجوان پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ایران، امارات، کویت، اردن اور عراق سے گزریں گے‘۔’وہ اس سفر میں 14 […]