لاہور(پی پی آئی) لاہور سے 25 موٹر سائیکل سوار نواجوان سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل پاکستانی نوجوان پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ایران، امارات، کویت، اردن اور عراق سے گزریں گے‘۔’وہ اس سفر میں 14 ہزار کلو میٹر کی مسافت طے کرکے دنیا کو محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیں گے‘۔’موٹر سائیکل سوار نوجوان جن ممالک سے گزریں گے وہاں پاکستان سے بھائی چارگی کا پیغام پہنچائیں گے‘۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان نوجوان مقدس مقامات کی زیارت کریں گے‘۔
Next Post
میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کے دوران شہری جان کی بازی ہار گیا
Sat Jan 7 , 2023
میرپورخاص (پی پی آئی) میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کے دوران شہری ہرسنگ کولہی ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میرپورخاص میں پیش آیا جہاں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے کی وجہ سے مزدور جان کی بازی ہار گیا۔عینی شاہدین کے مطابق مزدور کا لوگوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے […]