سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2023معاشی بحالی کا سال بھی ہو گا: عا بد شیر علی

مشکل ترین حالات میں اقوام عالم کا اعتماد جیتنا بلاشبہ عظیم کامیابی ہے
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ”جنیوا کانفرنس کی غیر معمولی کامیابی نے دنیا کو حیران کر دیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، مشکل ترین حالات میں اقوام عالم کا اعتماد جیتنا بلاشبہ عظیم کامیابی ہے، ان شااللہ 2023 معاشی بحالی کا سال بھی ہو گا“۔ایک اور ٹو ئٹ میں عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور دستیابی یقینی بنانا صوبائی حکومتوں کی ڈومین ہے۔ نرخ مقرر کرنا اور ان کی جانچ پڑتال صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ آٹے کا بحران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتوں نے پیدا کیا ہے۔