محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پر برف باری کی پیش گوئی

ملک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی، سیاح محتاط رہیں: محکمہ موسمیات کا الرٹ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور شمالی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطا بق11سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدیدبرفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو خصوصی طور پرمحتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف باری کے باعث سڑکوں پرگاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرما کی بارش کے اس سلسلہ کے دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔دوسری جانب بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی ہو گی اور سردی بڑھے گی۔

Next Post

2023معاشی بحالی کا سال بھی ہو گا: عا بد شیر علی

Tue Jan 10 , 2023
مشکل ترین حالات میں اقوام عالم کا اعتماد جیتنا بلاشبہ عظیم کامیابی ہے لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما […]