اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی

کراچی(پی پی آ ئی) بجلی کے بلوں سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کردی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے نومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔تاہم، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔اس سے قبل اکتوبر کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کی گئی تھی۔نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔ جبکہ اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔