سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے: مقررین

مظفرآباد(پی پی آئی) آزاد جموں وکشمیر میں حزب اقتدار اورحزب اختلاف کی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اورنمائندوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری،اداروں اورتنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔کشمیرمیڈیا کے مطابق راجہ نجابت حسین کی قیادت میں یورپ اور برطانیہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے کام کرنے والی تنظیم جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے مظفرآباد میں آزاد کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک اور تعاون سے خواتین اورنوجوان کانفرنس کا انعقاد کیاجس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مقررین نے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے روایتی اعلانات اور یقین دہانیوں سے آگے بڑھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زوردیا۔ مقررین نے عالمی اداروں اور طاقتوں کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ گزرجانے کے باوجودعالمی اداروں اور طاقتوں نے تنازعہ کشمیر حل کرانے ا ور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے خطے کے کروڑوں افراد نہ صرف اپنی آزادی کے بنیادی حق سے مسلسل محروم ہیں بلکہ بھارت کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات اور کارروائیوں سے پورے خطے کا امن اور سلامتی خطرے سے دوچار ہے۔ کانفرنس میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس سے حکومت آزاد کشمیر کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ترجمان اور پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی، مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نثارہ عباسی، سابق ڈی جی کشمیر لبریشن سیل خواتین ونگ نصرت درانی،آزاد کشمیر یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر،مسلم کانفرنس کی خاتون رہنما میمونہ کیانی ایڈوکیٹ اور دیگرنے خطاب کیا۔ کانفرنس میں خواتین رہنماؤں، نوجوان کارکنوں، آزاد کشمیر یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں اور اداروں کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے میڈیا کو آرڈینیٹر سردار علی شان نے بھی شرکت کی۔